ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے آج سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے بعض علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ادارے کے مطابق، چند مقامات پر موسلا دھار بارش ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔
محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کے نتیجے میں سندھ کے مختلف شہروں بشمول کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، ٹھٹھہ اور بدین کے نشیبی علاقوں میں زیرِ آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
مزید یہ کہ شدید بارش کے سبب ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے، جس کے لیے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش سندھ کے شہر مٹھی میں ریکارڈ کی گئی جہاں 53 ملی میٹر بارش ہوئی۔