مودی کی معاشی پالیسیوں کی ناکامی،  بھارت امریکہ تجارتی مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار

مودی کی معاشی پالیسیوں کی ناکامی،  بھارت امریکہ تجارتی مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار
کیپشن: مودی کی معاشی پالیسوں کی ناکامی،  بھارت امریکہ تجارتی مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار

ویب ڈیسک: مودی حکومت کی غیر واضح پالیسیوں پر امریکہ کا اظہار تشویش، بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کا "وشو گرو" بیانیہ معاشی میدان میں ناکام، ٹیرف  سے خوفزدہ مودی کا  پالیسی یوٹرن آگیا۔ بھارتی حکومتی ذرائع کے مطابق آٹو، اسٹیل اور زرعی اشیاء پر محصولات کا تنازع شدت اختیار کر گیا۔بھارت کا دوہرا معیار،  خود 68فیصد درآمدی ٹیرف لیکن امریکا سے رعایت کا مطالبہ کردیا۔ 

معرکہ حق کے دوران  امریکا کی پاکستان سے رغبت  پر بھی  بھارت  تذبذب کا شکار،بھارتی   سفارتی ناکامی سے معیشت    کو دھچکا لگ گیا۔صدر ٹرمپ  کا پاکستان کی جانب جھکاؤ ،، پاکستان سے ٹرمپ کی قربت پر بھارت  میں کھلبلی  مچ گئی۔بھارت  امریکا کے ساتھ گہرے اسٹریٹجک تعلقات قائم کرنے  پر  خوفزدہ ہوگیا۔

مودی کی جانب سے باہمی رعایت نہ ملنے پر ٹرمپ کی جانب سے   ٹیرف عائد کرنے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

نام نہاد خود مختار  بھارت کی اقتصادی دیواریں ہلنے لگیں ، تجارتی محاذ پر پسپائی کا سامناہورہا ہے۔

Watch Live Public News