انسدادمنشیات کا عالمی دن، اےاین ایف کی خیبرپخونخوا میں آگاہی مہم

انسدادمنشیات کا عالمی دن، اےاین ایف کی خیبرپخونخوا میں آگاہی مہم
کیپشن: انسدادمنشیات کا عالمی دن، اےاین ایف کی خیبرپخونخوا میں آگاہی مہم

ویب ڈیسک: اینٹی نارکوٹکس فورس خیبرپختونخوا کی جانب سے انسداد منشیات کے عالمی دن کو منایا گیا۔ دن کی مناسبت سے اینٹی نارکوٹکس فورس نے صوبہ بھر میں آگاہی مہم چلائی۔ 

خصوصی مہمات میں پشاور کے "دی حق آواز ریحیب سنٹر"، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی ،شرنگل اپر دیر سمیت ہری پور اور پشاور کے مختلف جامعات میں آگاہی ٹاک اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ 

شرکاء نے انسداد منشیات کے حوالے سے بینرز اٹھاۓ اسکی روک تھام کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاوشوں کو سراہا۔ 

اینٹی نارکوٹکس فورس خیبرپختونخوا کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے اساتذہ اور طلبہ کی مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

Watch Live Public News