حالیہ بارشوں میں حادثات، 12افراد جاں بحق،39زخمی،پی ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

حالیہ بارشوں میں حادثات، 12افراد جاں بحق،39زخمی،پی ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
کیپشن: حالیہ بارشوں میں حادثات، 12افراد جاں بحق،39زخمی،پی ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

ویب ڈیسک: (دانش منیر) پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں بارش اور آندھی کے باعث حادثات کی رپورٹ جاری کردی۔ 

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق موسلادھار بارش سے چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات رپورٹ ہوئے ۔25 جون سے 27 جون تک مختلف شہریوں میں  25 حادثات رپورٹ ہوئے ۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق، 39 زخمی ہوئے۔چھتیں اور دیواریں گرنے سے زیادہ اموات ہوئیں۔چھتیں اور دیواریں گرنے کے 28 واقعات پیش آئے ۔بہاولنگر، فیصل آباد، خانیوال میں بھی حادثات رپورٹ ہوئے ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اپنے بیان میں ڈی جی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق جانبحق افراد کے لواحقین کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔  شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔مخدوش و بوسیدہ مکانات میں ہرگز رہائش پذیر نہ ہوں۔ بچوں کا خیال رکھیں، برساتی نالوں و بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔ مون سون بارشوں کا یہ سپیل 1 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے ۔

ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔