سابق وزیراعظم کے انگریزی اخبار میں لگائے الزامات پر محکمہ جیل خانہ جات کا جواب

سابق وزیراعظم کے انگریزی اخبار میں لگائے الزامات پر محکمہ جیل خانہ جات کا جواب

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور انکی اہلیہ کے حوالے سے میڈیا میں  لگائے گئے الزامات پر محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کا جواب ، سٹوری میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے بر عکس ہیں، سابق وزیراعظم اور انکی اہلیہ کو قانون کے مطابق تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

انگریزی اخبار "انڈیپنڈنٹ انگلش" کی سٹوری میں سابق وزیراعظم اور انکی اہلیہ کے حوالے سے لگائے گئے الزامات پرمحکمہ جیل خانہ جات پنجاب کاموقف سامنے آگیا۔ 

کہا کہ انگریزی اخبار "انڈیپنڈنٹ انگلش" کی سٹوری میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے بر عکس ہیں، سابق وزیراعظم اور انکی اہلیہ کو قانون کے مطابق تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

جیل میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا نظام ہونے کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی ہے، جیل میں انہیں میڈیکل کی تمام تر سہولیات دستیاب ہیں اور انکا روزانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ ہوتا ہے۔

سابق وزیراعظم کو جیل میں انکی مرضی کا کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ عدالتی احکامات اور جیل قوانین کی روشنی میں سابق وزیراعظم کا اہل خانہ اور وکلاء سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جیل آنے سے اب تک سابق وزیراعظم ایک ہی سیل میں موجود ہیں، انھیں کسی مختلف جگہ منتقل نہ کیا گیا ہے۔

سیل میں ورزش کے ساتھ ساتھ چہل قدمی کیلئے سیل کے سامنے جگہ بھی موجود ہے۔ گرمی کی شدت سے بچاؤ کے لئے روم ایئر کولر کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ علاؤہ ازیں سیل میں ٹی وی بھی دستیاب ہے۔

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کاکہنا تھا کہ انگریزی اخبار "انڈیپنڈنٹ انگلش" کی سٹوری میں لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ 

Watch Live Public News