اہلیہ کیساتھ مذاق، ول سمتھ آپے سے باہر ہوگئے، کرس راک کو تھپڑ جڑ دیا

اہلیہ کیساتھ مذاق، ول سمتھ آپے سے باہر ہوگئے، کرس راک کو تھپڑ جڑ دیا
لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) آسکر ایوارڈ کی تقریب کے میزبان کرس راک کو ہالی ووڈ اداکار ول سمتھ کی اہلیہ کیساتھ مذاق مہنگا پڑ گیا۔ ول سمتھ یہ حرکت برداشت نہ کر سکے اور بھری محفل میں سٹیج پر جا کر ان کے چہرے پر زناٹے دار تھپڑ جڑ دیا۔ خیال رہے کہ ول سمتھ کو 'کنگ رچرڈ' میں بہترین اداکاری کرنے پر آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ تاہم تقریب کے دوران اس وقت بدمزگی پیدا ہوگئی جب تقریب کے میزبان کرس راک نے ول سمتھ کی اہلیہ جیڈا پنکیٹ سمتھ کے منڈھے سر کا مذاق اڑانا شروع کر دیا۔ کرس راک نے تقریب کے دوران ول سمتھ کی اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'جیڈا، ہم جی آئی جین ٹو کا مزید انتظار نہیں کرسکتے۔' خیال رہے کہ فلم 'جی آئی جین' 1997ء میں سینما گھروں کی زینت بنی تھی جس میں ہالی ووڈ اداکارہ ڈیمی مور نے ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کیا تھا جس کا سر منڈا ہوا تھا۔ کرس راک نے اپنے مذاق میں اسی فلم کے کردار کا حوالہ دیا۔ https://twitter.com/AzCardinals1988/status/1508270502694989831?s=20&t=k-Fq6pjydlRxN3uxtCmJ1w کامیڈین کرس راک کا یہ کہنا ہی تھا کہ جیڈا پنکیٹ سمتھ کے چہرے پر ناگواری کے آثار نظر آنے لگے، تاہم ول سمتھ یہ بات سن کر مسکراتے رہے لیکن اس کے بعد وہ ایک دم اٹھے اور سٹیج پر جا کر کرس راک کے چہرے پر زناٹے دار تھپڑ جڑ دیا۔ آسکر ایوارڈ کی تقریب میں موجود تمام مہمان اس واقعے کو دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے۔ پہلے پہل تو لوگ سمجھے کہ یہ شاید تقریب کے سکرپٹ کا حصہ ہے لیکن ول سمتھ واپس آتے ہی اپنی سیٹ پر بیٹھے اور کرس راک کو شدید قسم کی لغویات بکنا شروع کر دیں۔ اس کے بعد وہی ہوا جس کی امید کی جا رہی تھی۔ سوشل میڈیا پر جیڈا اور ول سمتھ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگے۔ https://twitter.com/theferocity/status/1508270835353718794?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1508270835353718794%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bbc.com%2Furdu%2Fentertainment-60897495 بعد ازاں منجھے ہوئے اداکاروں کے مقابلے میں ول سمتھ کو 'کنگ رچرڈ' میں لافانی کردار ادا کرنے پر آسکر ایوارڈ 2022 کا حق دار ٹھہرایا گیا۔ ول سمتھ سٹیج پر پہنچے اور پرنم آنکھوں سے ایوارڈ وصول کیا اور ساتھ ہی معافی مانگی کہ ان سے کرس راک کیساتھ حرکت سرزد ہو گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ناصرف اکیڈمی کی انتظامیہ بلکہ اپنے ساتھی اداکاروں سے بھی معافی کا طلبگار ہوں۔ یہ بات ذہن میں وہے کہ ول سمتھ نے فلم 'کنگ رچرڈ' میں امریکی ٹینس سٹار سرینا ور وینس ولیمز کے والد کا کردار ادا کیا ہے۔ ہالی ووڈ اداکار نے تقریب سے اپنی تقریر کے دوران اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ محبت بعض اوقات آپ کو پاگلوں والی حرکت کرنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ https://twitter.com/KingRichardFilm/status/1508282455597277191?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1508282455597277191%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F64398%2F تاہم بعض لوگ آسکر ایوارڈ کی تقریب میں پیش آنے والے اس واقعے کو سکرپٹ کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق ول سمتھ اور کرس راک منجھے ہوئے اداکار ہیں، ان دونوں کو پتا ہے کہ کیا کرنا ہے۔ سمتھ اور کرس نے کسی کو پتا ہی نہیں چلنے دیا کہ اصل میں کیا ہوا، یہی تو ان دونوں کی ایکٹنگ کا خاصہ ہے۔ یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ ول سمتھ کی اہلیہ جیڈا پنکیٹ سمتھ کو بالوں کی بیماری کا سامنا ہے۔ انہوں نے 2018ء میں دیئے گئے انٹرویو میں خود اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ ایلوپیشیا نامی ایک بیماری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے ان کے بال جھڑنا شروع ہو چکے ہیں۔ بعض لوگ کہہ رہے ہیں کہ ول سمتھ کو اس لئے غصہ آیا تھا کہ کرس نے ان کی بیمار اہلیہ کا مذاق اڑایا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔