شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع جھلر فورٹ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ایک دہشت گرد کی شناخت زار سعد اللہ کے نام سے ہوئی ہے دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا، عمائدین نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن کے دوران چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔