بالی وڈ بیوٹی کوئین سارہ علی خان سیاسی میدان میں اترنے کو تیار

بالی وڈ بیوٹی کوئیں سارہ علی خان سیاسی میدان میں اترنے کو تیار
کیپشن: Bollywood beauty Sara Ali Khan is ready to enter the political arena

ویب ڈیسک: بالی وڈ بیوٹی کوئین سارہ علی خان نے اداکاری کے بعد اب سیاسی میدان میں قدم رکھنے کا اشارہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کی دو فلمیں ’مرڈر مبارک‘ اور ’اے وطن میرے وطن‘ حال ہی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ہیں۔

جس کے بعد ایک حالیہ انٹرویو میں ان سے سیاسی میدان میں آنے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایسا ممکن ہے۔

واضح رہے کہ سارہ علی خان اس سے قبل ایک انٹرویو میں بھی سیاسی میدان میں آنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔

یاد رہے کہ سارہ علی خان نے کولمبیا یونیورسٹی سے سیاسیات میں ڈگری حاصل کی ہے۔

Watch Live Public News