اداکارہ صاحبہ کی 42 سال بعد سگے والد سے ملاقات

sahiba
کیپشن: sahiba
سورس: google

ویب ڈیسک :ماضی کی مقبول فلمی اداکارہ صاحبہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے والد امام ربانی سے 42 سال بعد پہلی بار ملاقات کی ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے والد کی جذباتی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے والد سے گلے شکوے بھی کیے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب پر اداکارہ صاحبہ نے ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ’11 مارچ کو میری زندگی کا ایسا وقت آیا جو میری زندگی میں پہلے کبھی نہیں آیا‘۔

صاحبہ کی اپنے والدہ سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں باپ بیٹی کی پہلی ملاقات کے جذباتی مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس سال پہلی بار فاردرز ڈے منائیں گی۔

  ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صاحبہ اپنے والد سے پہلی بار گلے ملنے کے لیے ان کی طرف بڑھتی ہیں اور دونوں آبدیدہ ہوجاتے ہیں، اس دوران صاحبہ اپنے والد سے کہتی ہیں، ’میرا کیا قصور تھا‘۔

بعدازاں صاحبہ اپنے والد کے ساتھ ایک کمرے میں بیٹھ کر آبدیدہ ہوتے شکوے شکایت کرتی ہیں، اداکارہ کے والد کہتے ہیں ’تمہارے لیے میری سانسیں بچی ہوئی ہیں، اب تو مجھ سے چلا بھی نہیں جاتا، اللہ نے ملانا تھا۔

یاد رہے کہ صاحبہ نامور لیجنڈری اداکارہ نشو کی بیٹی ہیں، گزشتہ سال ایک انٹرویو میں صاحبہ نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اپنے والد کو کبھی نہیں دیکھا اور ہ ان سے کبھی ملاقات کی، کیونکہ  والدہ نشو میری پیدائش سے پہلے ہی ان سے الگ ہوگئی تھیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ’میری پیدائش کے بعد بھی والد نے کبھی مجھ سے ملنے کی کوشش نہیں کی، اسی وجہ سے میرے دل میں کبھی اُن کے لیے باپ والے جذبات نہیں آئے۔‘ صاحبہ نے کہا کہ ان کا بچپن نانا کے گھر گُزرا کیونکہ والدہ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوتی تھیں اور والد نے چھوڑ دیا تھا تو اسی لیے نانا نانی ماموں وغیرہ کے زیادہ قریب تھی۔

صاحبہ نے کہا کہ وہ جب 10 سال کی ہوئیں تو والدہ نے دوسری شادی کرلی تھی اور سوتیلے والد نے انہیں اپنی آخری سانس تک پیار دیا، اُنہوں نے سگے باپ سے بڑھ کر ان سے محبت کی۔ میرے سوتیلے والد پیشے سے پائلٹ اور زمیندار تھے اور 5 سال قبل ہی اُن کا انتقال ہوا ہے‘۔

 
 

Watch Live Public News