وفاقی کابینہ کی عمران ریاض سمیت 24 اہم افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

وفاقی کابینہ کی عمران ریاض سمیت 24 اہم افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری
کیپشن: The approval of the federal cabinet to put the names of 24 important people including Imran Riaz in the ECL

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ نے 24 اہم افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔ کابینہ نے صحافی سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دیدی۔ سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کے نام انکوائریوں کے باعث ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما بابراعوان کانام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دیدی گئی۔ بابراعوان کانام دسمبر 2023 میں القادرٹرسٹ کیس کے باعث ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔

وفاقی کابینہ نے 22 مختلف شخصیات کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کی سفارشات کی روشنی میں منظوری دی۔

Watch Live Public News