گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کیپشن: accident
سورس: web desk

ویب ڈیسک:بونیر کے علاقے چغرزی پاندھیڑ میں گاڑی  کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے کے شکار افراد سواڑی بازار سے علاقے شاہی جارہے تھے بریک فیل ہونے کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں گری۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین، 2 بچے اور ڈرائیور شامل ہے۔

اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ڈگر منتقل کردیا۔

 ریسکیو1122 حکام کا کہنا تھا کہ بونیر چغرزئی کے دور دراز پہاڑی علاقے شنگڑہ میں ڈاٹسن گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر تقریبا 1600 فٹ گہری کھائی میں جاگری
 کنٹرول روم بونیر کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے دو ایمبولینسں بمعہ میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ کے طرف روانہ کردی گئی۔