فیصل آباد: خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار

فیصل آباد: خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار
کیپشن: فیصل آباد:ڈاکوؤں کی شوہر کےسامنے خاتون سےاجتماعی زیادتی

ویب ڈیسک:فیصل آباد میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اس سے قبل فیصل آباد کے علاقے میں خاتون سے شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا معاملہ  پیش آیا تھا۔خاتون نے پولیس کو درخواست میں ایک ملزم کی نشاندہی کردی تھی۔

عدنان مسیح نامی شہری کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا تھاکہ علی شیر ساکن 62 ج ب نے میری اہلیہ کو موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے پہچانا اور اس نے میری بیوی کے ساتھ زیادتی کی۔

خاتون کے شوہر نے قانونی کارروائی کیلئے پولیس کو درخواست دے دی۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی تھیں۔

Watch Live Public News