صائم ایوب کا مستقبل کیا؟ فیصلہ آج ہوگا

صائم ایوب کا مستقبل کیا؟ فیصلہ آج ہوگا
کیپشن: صائم ایوب کا مستقبل کیا؟ فیصلہ آج ہوگا

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ آج (جمعہ) کو متوقع ہے۔پی سی بی حکام سے ملاقات کے بعد صائم ایوب کراچی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق انجری کےسبب انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوجانے والے 22 سالہ صائم ایوب ری ہیب کے عمل سے گزرنے کے بعد  منگل کو لندن سے واپس وطن پہنچے تھے۔وہ جنوری میں جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہو ئے تھے۔برطانیہ میں معالجین  نےمکمل طبی  جائزہ لینے کے بعد صائم  ایوب کو اپنی پیشہ ورانہ آرا  سے آگاہ کر دیا ہے۔

صائم ایوب نے پی سی بی کو میڈیکل رپورٹس پیش کردیں:

صائم ایوب نے پی سی بی کے ذمہ داران کواپنی فزیکل کنڈیشن اور برطانوی ڈاکٹرز کی رپورٹس فراہم کردیں۔ پی سی بی کے متعلقہ شعبہ کے حکام ماہرین کی رائے کی روشنی میں صائم ایوب کے مستقبل کا تعین کریں گے۔

کیا صائم ایوب پی ایس ایل10 میں شرکت کریں گے؟

11 اپریل سے شروع ہونے والی پی ایس ایل10 میں صائم ایوب کی شرکت یا عدم شرکت کے حوالے سے جمعہ کو فیصلہ متوقع ہے۔تاہم، ان کی مکمل فٹنس پر شکوک و شبہات  موجود ہیں۔دوسری جانب پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صائم ایوب کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ انتہائی سوچ بچار اور ہر طبی اور تکنیکی پہلو کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا۔

دریں اثنا صائم ایوب کی فرنچائز نے ان کے حوالے  سےچپ سادھ رکھی ہے۔ترجمان کا کہنا ہےکہ بیٹر بتدریج بہتری کی جانب مائل ہیں۔ صائم ایوب دائیں ٹخنے کی انجری  کے سبب چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شریک نہ ہوسکے اور نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز میں بھی  پاکستان کو ان کی خدمات سے محروم رہنا پڑا۔

Watch Live Public News