پی ایس ایل 10 کی ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سے شروع، قیمت  کتنی؟ اہم خبر

پی ایس ایل 10 کی ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سے شروع، قیمت  کتنی؟ اہم خبر

(ویب ڈیسک )  ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سے شروع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق  ٹکٹ جمعرات کو سہ پہر 3 بجے PCB.tcs.com.pk پر آن لائن دستیاب ہوں گے۔فزیکل ٹکٹ 7 اپریل سے ملک بھر کے نجی کوریئر  سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ آن لائن بک کی گئی ٹکٹیں نجی کوریئر سینٹر  کے مقرر کردہ  پک اپ مراکز سے حاصل کی جاسکیں گی۔

خیال رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل  چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

پی ایس ایل کے چاروں وینیوز کے عام ٹکٹ   650  روپے میں دستیاب ہونگے۔افتتاحی میچ کے ٹکٹ 1000 روپے سے 8500 روپے تک دستیاب ہوں گے۔ 

واضح رہے کہ افتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

Watch Live Public News