سونے کی قیمت میں 4 ہزار 800 روپے کا اضافہ

سونے کی قیمت میں 4 ہزار 800 روپے کا اضافہ
کیپشن: سونے کی قیمت میں 4 ہزار 800 روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک: پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 4 لاکھ 72 ہزار 62 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح، ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 116 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 4 ہزار 717 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں ایک اونس سونا 48 ڈالرز مہنگا ہو کر 4493 ڈالرز تک پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی تھی، تاہم آج مارکیٹ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News