ویب ڈیسک: معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی سے متعلق زیرِ بحث کیس میں اپنا نام آنے پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ نہ کسی تحقیقات کا حصہ ہیں اور نہ ہی اس کیس میں کسی حیثیت سے شامل ہیں، جبکہ میڈیا میں ان کا نام جوڑنا غلط ہے۔
حمزہ علی عباسی نے اپنی بہن کو ایک باصلاحیت پروفیشنل قرار دیتے ہوئے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا مؤقف بھی سنا جانا چاہیے۔
Updated version of my statement for more clarity. Thank you ❤️ pic.twitter.com/f5tC1gSndP
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) March 28, 2026
انہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ ادارے انصاف کو یقینی بنائیں گے اور سچ سامنے آئے گا، جبکہ بہن کے قانونی و پیشہ ورانہ معاملات کو اپنی ذات سے الگ قرار دیا۔
اداکار نے میڈیا سے درخواست کی کہ اس کیس میں ان سے سوالات نہ کیے جائیں اور خبردار کیا کہ آئندہ نام جوڑنے پر قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔