ویب ڈیسک: بھارتی گلوکار اور میوزک کمپوزر وشال دادلانی ایک پاکستانی صحافی کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور بائیکاٹ مہم کا سامنا کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ویڈیو لندن میں ریکارڈ کی گئی، جس میں انہیں صحافی صفینہ خان کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے دیکھا گیا۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بھارتی صارفین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا۔ سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے انہیں ریئلٹی شو انڈین آئیڈل سے نکالنے کا مطالبہ کیا، جبکہ کچھ نے شو کے بائیکاٹ کی مہم بھی شروع کر دی۔
تاہم، تاحال وشال دادلانی کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔