جناح ہاؤس میں آگ پیٹرول سے نہیں کیمیکل سے لگائی گئی، خواجہ سعد رفیق

جناح ہاؤس میں آگ پیٹرول سے نہیں کیمیکل سے لگائی گئی، خواجہ سعد رفیق
لاہور: وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا ہے کہ جناح ہاؤس میں آگ پیٹرول یا ماچس سے نہیں کیمیکل سے لگائی گئی تھی۔ وفاقی وزیر سعد رفیق نے جناح ہاؤس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کی قیادت باہر اور ٹکٹ ہولڈر اس بلڈنگ کے اندر تھے۔ 9 مئی کا واقعہ ایک دلخراش سانحہ ہے۔ جناح ہاؤس میں آگ پیٹرول یا ماچس سے نہیں کیمیکل سے لگائی گئی تھی۔ سعد رفیق نے کہا کہ ان ظالموں نے قائداعظم کی ہر چیز جلا کر خاکستر کر دی۔ مشرف دور میں روز احتجاج کرتے تھے مگر کنٹونمنٹس کے تقدس کا خیال رکھتے تھے۔ دنیا کی کوئی قوم اپنی فوج کو شرمسار نہیں کرتی، فوج جانیں دیتی ہے۔ پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کی کوئی بات میرے علم میں نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب بات کرنے کا وقت تھا اور ہم بات کر رہے تھے، ایک ساتھ الیکشن کی تاریخ پر بھی اتفاق ہوگیا تھا مگر عمران خان نے مذاکرات ناکام کیے۔ سعد رفیق نے مزید کہا کہ گزشتہ 26 سال سے ملٹری ایکٹ ہی لاء آف دی لینڈ ہے۔ عمران خان سمجھتے تھے کلٹ فالوئنگ سے نظام کو پلٹا دیں گے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔