سانحہ 9 مئی: شاہ محمود کا 8 مقدمات میں 9 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

سانحہ 9 مئی: شاہ محمود کا 8 مقدمات میں 9 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
کیپشن: سانحہ 9 مئی: شاہ محمود کا 8 مقدمات میں 9 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

ویب ڈیسک: لاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا 9 مئی کے 8 مقدمات میں 9 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج خالد ارشد نے محفوظ فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے حکم دیا کہ شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی رپورٹ 5 جون کو پیش کی جائے۔

 عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی سے ویڈیو لنک کے ذریعے تفتیش کی جائے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور پیغامات جاری کیے ، ملزم کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا تمام مواد فارنزک لیب بھجوا دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News