وزیراعظم کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم کرنے کی ہدایت
کیپشن: Prime Minister's directive to minimize the period of load shedding

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کی لوڈ مینجمنٹ اور بجلی چوری کے خلاف اقدامات پر اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں وزیراعظم نے ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی لوڈشیڈنگ کو کم سے کم کرنے کی ہدایت کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز تر کرنے اور اس حوالے سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔   وزیراعظم نے بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن  کے حوالے سے حکمت عملی جلد از جلد ترتیب دینے کی بھی ہدایت کردی۔

اجلاس کو بجلی کی لوڈ مینجمنٹ اور بجلی چوری کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

دوران بریفنگ بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ اور وفاقی وزیر پاور کے درمیان ہونے والی بات چیت میں خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے متفقہ لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔ لائحہ عمل کے تحت خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی ،نادہندگان سے بجلی کے بلوں وصولی اور لائین لاسز میں کمی لائی جائے گی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ایسے علاقوں میں کی جا رہی ہے۔ جہاں بجلی کی چوری اور لائن لاسز زیادہ ہیں اور بلوں کی ریکوری بہت کم ہے۔ جنوبی، شمالی ٹرانسمیشن لائن کی اپ گریڈیشن سے بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری آئے گی۔ 

بجلی کی چوری کی روک تھام کے لیے صوبائی اور ڈویژن کی سطح پر ٹاسک فورسز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ٹاسک فورسز  کی کارکردگی کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عوام کی سہولت کا خیال رکھتے ہوئے شدید گرمی میں لوڈ مینجمنٹ کی صورت حال میں بہتری لائی جائے۔ بجلی کی چوری کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف مشن کو منتقی انجام تک پہنچائیں گے اور بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کریں گے۔ میں ذاتی طور پر بجلی چوری کی روک تھام پر پیشرفت کا ماہانہ جائزہ لوں گا۔ صوبائی حکومتیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسداد بجلی چوری مہم میں بھرپور معاونت  کریں۔ قومی مفاد اور ملک کی ترقی و خوشحالی کا یہ تقاضا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف تمام حکومتی ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔ 

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بجلی کی اوور بلنگ قطعی طور پر نہیں ہونی چاہیے۔

Watch Live Public News