ویب ڈیسک: بھارت کا ماحول دشمن بھیانک چہرہ بے نقاب، آبی حیات اور عوام کی سلامتی خطرے میں پڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق زہریلے کیمیکلز بھارتی ریاست کیرالا کے ساحلوں پرآلودگی پھیلانے لگے، نااہل مودی سرکار خاموش تماشائی بن گئی۔13 انتہائی خطرناک کیمیکلز سے بھرے کنٹینرز سمیت640 کنٹینرز سے بھرا جہاز بحیرہ عرب میں ڈوب گیا۔84 ٹن ڈیزل اور 367 ٹن فرنس آئل بحیرہ عرب میں ڈوب گیا لیکن کوئی ریسکیو پلان نہیں۔
خطرناک مال بردار جہاز کے ڈوبنے پر بھارتی نیوی خاموش، پیشہ ورانہ نااہلی اور غفلت بے نقاب ہوگئی۔
سمندر میں زہریلے مواد کے لیکج سے کیرالا کے لوگ اورآبی حیات دونوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئے۔
ماحولیاتی ماہرین کا کہناہے کہ سمندر میں ڈوبے ہوئے کیمیکل کنٹینرز، بھارتی سرکار کی مجرمانہ لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔