مودی کے دھمکی آمیز بیان پر پاکستانی عوام کا کرارا جواب

مودی کے دھمکی آمیز بیان پر پاکستانی عوام کا کرارا جواب
کیپشن: مودی کے دھمکی آمیز بیان پر پاکستانی عوام کا کرارا جواب

ویب ڈیسک: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ اشتعال انگیز بیان پر پاکستانی عوام اور دفتر خارجہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے انتخابی مہم کا "تھیٹر" قرار دیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی مودی کو آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔

دو روز قبل گجرات میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا تھا کہ پاکستان کو دہشتگردی سے چھٹکارا دلانے کے لیے عوام کو خود قدم اٹھانا ہوگا، ورنہ "میری گولی تو ہے ہی۔"

مودی کے بیان پر پاکستانیوں نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مودی خالی برتن کی طرح شور مچا رہے ہیں، اور اپنی عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ عالمی میڈیا مودی کی بڑھکوں پر ہنس رہا ہے، اور اگر ان کا شوق ابھی ختم نہیں ہوا تو پاکستان ایک بار پھر جواب دینے کو تیار ہے، جیسا کہ ماضی میں بھی دیا جا چکا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مودی کے بیان کو مضحکہ خیز اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنے اندرونی مسائل، خاص طور پر ہندوتوا نظریات، اقلیت دشمنی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے اس قسم کے بیانات دے رہا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت اگر واقعی انتہاپسندی سے نجات چاہتا ہے تو اسے پہلے اپنے ملک کے اندر نفرت انگیز نظریات اور پالیسیوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

Watch Live Public News