لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کی پیشگوئی

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کی پیشگوئی
کیپشن: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: پنجاب کے مختلف اضلاع، بشمول لاہور، میں آج بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے ساتھ درجہ حرارت میں بھی کمی آئے گی، جو شہریوں کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے۔

لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ گزشتہ روز ہونے والی موسلادھار بارش اور آندھی کے بعد شہریوں نے گرمی سے کچھ راحت محسوس کی۔

تاہم اس طوفانی موسم کے باعث مختلف علاقوں میں افسوسناک واقعات بھی پیش آئے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کی بارش سے دو افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش اور آندھی کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں تاکہ کسی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی بارش کا امکان:

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے کہا کہ  آئندہ 3 روز کے دوران کراچی کا موسم گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے، کل کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں اور موسم انتہائی گرم وخشک رہ سکتا ہے۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے، نمی کا تناسب زائد ہونے کی وجہ سے اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے۔

گھوٹکی کشمور، شکارپور میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔، خیرپور، حیدرآباد، میرپورخاص، بدین اور تھرپارکر کے اضلاع میں آج ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ صوبہ کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسم گرم/بہت گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News