کرکٹر حسن علی کی والدہ سے ڈکیتی کی واردات، ڈاکو پرس چھین کر فرار ہوگئے

کرکٹر حسن علی کی والدہ سے ڈکیتی کی واردات، ڈاکو پرس چھین کر فرار ہوگئے

(ویب ڈیسک ) گوجرانوالہ میں  پاکستان کے فاسٹ بولر  حسن علی کی والدہ سے ڈکیتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

حسن علی کے بھائی خرم کا کہنا ہے کہ   والدہ بازار جارہی تھیں کہ اس دوران ڈاکو والدہ سے پرس چھین کر فرار ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ پرس میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے تھے۔  واردات کرنے والے دو ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ  علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے اورجلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔

Watch Live Public News