وزیر اعلی مریم نواز سرجری کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل ، سینئر وزیر مریم اورنگزیب

وزیر اعلی مریم نواز سرجری کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل ، سینئر وزیر مریم اورنگزیب

(ویب ڈیسک ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے  کہ وزیر اعلی مریم نواز سرجری کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئی ہیں۔

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب  نے ایکس پر بیان ‏میں کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں میجر سرجری ہوئی ہے،جس کے بعد وہ گھر منتقل ہو گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ الحمدللہ۔ عید کے دن وزیر اعلی مریم نواز  نے ہسپتال سے صوبے میں سکیورٹی، صفائی سمیت دیگر تمام امور کی براہ راست خود نگرانی کی۔

Watch Live Public News