(ویب ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے بیان میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل اسلامی جمہوریہ ایران کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،مسلط کردہ جنگ، اقتصادی دباؤ، اور سیاسی و پروپیگنڈا محاصرے کے بعد دشمن کا اندھا منصوبہ یہ ہے کہ تقسیم اور انتشار پیدا کیا جائے تاکہ اپنی فوجی ناکامیوں کا ازالہ کیا جا سکے اور قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جا سکے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے نئے سیشن کے افتتاح پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے بیان میں کہا کہ پارلیمان کے قوانین کا عوام کے ساتھ براہ راست تعلق ہے،ملکی ترقی کیلئے اسپیکر باقر قالیباف کی خدمات کو سراہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی میں اراکین پارلیمنٹ نے بھرپور کردار ادا کیا۔اراکین اپنے اقدامات کے ذریعے پارلیمنٹ کو امید کا محور بنا سکتے ہیں ۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے بیان میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل اسلامی جمہوریہ ایران کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،،مسلط کردہ جنگ، اقتصادی دباؤ، اور سیاسی و پروپیگنڈا محاصرے کے بعد دشمن کا اندھا منصوبہ یہ ہے کہ تقسیم اور انتشار پیدا کیا جائے تاکہ اپنی فوجی ناکامیوں کا ازالہ کیا جا سکے اور قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جا سکے۔