(ویب ڈیسک ) امریکا کی جانب سے ایران کی خلیج فارس آبنائے اتھارٹی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
اس حوالے سے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت کے خلاف ہمارا اقتصادی آپریشن فیوری جاری ہے۔ایرانی معیشت اور کرنسی زوال کا شکار ہے، ایران کی خلیج فارس آبنائے اتھارٹی ایک مذاق ہے۔
امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آج امریکا نے اس اتھارٹی پر پابندی کی منظوری دی، ایران کو کسی بھی ٹول ٹیکس یا امدادی ادائیگیوں کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی ایئر لائنز کی لینڈنگ، ایندھن کی فراہمی اور ٹکٹ فروخت تک رسائی بھی بند کر دیں گے۔