بابر اعظم نے ٹی20 انٹرنیشنلز میں ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا

بابر اعظم نے ٹی20 انٹرنیشنلز میں ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا
کیپشن: بابر اعظم نے ٹی20 انٹرنیشنلز میں ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا

ویب ڈیسک: پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ وہ ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعرات کو سری لنکا کے خلاف سہ ملکی ٹی20 سیریز کے میچ میں بابر اعظم دشمانتھا چمیرا کی دوسری گیند پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ یہ ٹی20 انٹرنیشنل میں ان کا دسواں صفر تھا۔ بابر اعظم اس سے قبل سیریز کے ابتدائی میچ میں زمبابوے کے خلاف بھی صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔

اس طرح بابر اعظم نے صائم ایوب اور عمر اکمل کا ریکارڈ برابر کرتے ہوئے مشترکہ طور پر پاکستانی بیٹرز میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والوں کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق عمر اکمل 84 میچوں میں 10 بار، صائم ایوب 55 میچوں میں 10 بار جبکہ بابر اعظم 135 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں 10 مرتبہ صفر کا شکار ہوئے۔

میچ کے نتیجے کی بات کریں تو سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، جبکہ زمبابوے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔ ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل 29 نومبر بروز ہفتہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News