بانی پی ٹی آئی سےملاقات نہ کرانے پر علیمہ خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

بانی پی ٹی آئی سےملاقات نہ کرانے پر علیمہ خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
کیپشن: بانی پی ٹی آئی سےملاقات نہ کرانے پر علیمہ خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

دائر درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، وفاقی سیکرٹری داخلہ و سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرائے جانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت کے 24 مارچ کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل نہ کرنے پر ذمہ داران کو توہین عدالت کی سزا دی جائے۔

Watch Live Public News