پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو رہا کردیا گیا

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو رہا کردیا گیا

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج ,پولیس نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سمیت تمام کارکنان کو رہا کردیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کارکنان کی بڑی تعداد تھانے کے باہر موجود ہے۔

عمران خان سے ملاقاتوں کی بندش پر پی ٹی آئی کراچی ڈویژن سراپا احتجاج ہے، کچھ دیر قبل پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں پر دھاوا بول دیا، پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سمیت دیگر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

دوا خان، معظم خان، یاسر بلوچ، انور مہدی، رضا یاسر سمیت دو درجن سے زائد کارکنان گرفتار کیا تھا، پولیس نے پی ٹی آئی کی خواتین کو بھی گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا تھا۔

پولیس نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ و دیگر رہنماؤں کو پریڈی تھانے پر منتقل کیا تھا۔

  حلیم عادل شیخ کا دوران گرفتار اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ ’پوری قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے عمران خان سے ملاقات کرائی جائے، ہمارا پر امن احتجاج تھا پولیس نے کارکنوں پر دھاوا بولا ہے۔  

Watch Live Public News