(ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے شہر صوابی کے باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ بچوں کے والدین کا تعلق گاؤں سلیم خان سے ہے۔
ترجمان باچاخان میڈیکل کمپلیکس رحم خان کا کہنا ہے کہ 4 بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، ماں اور بچے دونوں صحت مند ہیں۔
انچارج نیونٹل کیئر یونٹ ڈاکٹر عنایت اللہ کا کہنا ہے کہ بچوں کی نارمل ڈیلیوری ہوئی،چاروں بچے صحت مند اور تندرست ہیں۔
اس موقع پر بچوں کے والد مقصود علی کا کہنا ہے کہ ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش پر بےحد خوش ہوں،اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔