لاہور: ہسپتالوں میں ڈینگی بیڈز کی صورتحال

لاہور: ہسپتالوں میں ڈینگی بیڈز کی صورتحال
لاہور ( پبلک نیوز) ہسپتالوں میں ڈینگی بیڈز کی صورتحال۔ لاہور کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں 1357 بیڈز ڈینگی کے مریضوں کے لیے مختص ہیں۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے مطابق 877 بیڈز پر مریض زیر علاج جبکہ 580 بیڈز خالی ہیں۔ لاہور کے دیگر سرکاری ہسپتالوں میں 184 بیڈز مختص، 41 بیڈز زیر استعمال اور 143 بیڈز ابھی خالی ہیں۔ لاہور کے پرائیویٹ ہسپتالوں میں 780 بیڈز مختص، 512 بیڈز زیراستعمال اور 268 بیڈز خالی ہیں۔ سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ میوہسپتال میں 31 بیڈز، جناح ہسپتال میں 24 بیڈز، لاہور جنرل ہسپتال میں 40 بیڈز خالی ہیں۔ سروسز ہسپتال میں 4 ایکسپو سینٹر میں قائم ڈینگی فیلڈ ہسپتال میں 295 بیڈز خالی ہیں۔ چلڈرن ہسپتال میں 10 بیڈز اور نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ میں 5 بیڈز خالی ہیں۔ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں 17 بیڈز اور ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ میں 53 بیڈز خالی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ریمپ اپ پلان کے تحت ڈینگی مریضوں کے لیے مزید بیڈز کا انتظام موجود ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔