بچوں جیسے لوگوں کے ہاتھ میں پارٹی دیدی گئی،فوادچودھری

بچوں جیسے لوگوں کے ہاتھ میں پارٹی دیدی گئی،فوادچودھری
کیپشن: بچوں جیسے لوگوں کے ہاتھ میں پارٹی دیدی گئی،فوادچودھری

ویب ڈیسک:(سلیمان اعوان) فوادچوہدری نے کہا ہے کہ میں بشری بی بی اور علیمہ خان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سیاست میں آئیں، سیاست میں آ کر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے نکالنے کی حکمت عملی بنائیں۔ بچوں جیسے لوگوں کے ہاتھ میں پارٹی ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کہہ رہی ہے کہ 2 سینئر جج استعفیٰ دیں، کیوں دیں وہ استعفیٰ ؟۔یہ ججز کو ڈرانے کی کوشش کی جاری رہی ہےکہ اگر آپ نہ مانے تو ہم 27 ویں ترمیم لے  کے آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت لاہور کے باہر فوادچوہدری نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دو المیہ ہے ایک طرف ہمیں جعلی کیسز میں پھنسایا ہوا ہے،ہمارے سارے کارکن عدالتوں  میں پیش ہورہے ہیں، سلمان اکرم راجہ صاحب صبح اُٹھاتے ہیں بالوں میں جیل لگا کر بیٹھ جاتے ہیں،انہیں چاہیے وہ عدالتوں میں آکر کارکنان کا ساتھ دیں۔

سلمان اکرام راجہ کی سمجھ نہیں آرہی وہ کال دیتے ہیں سڑکوں پر باہر نکلیں،جلسے کرنے ہیں لیکن کوئی حکمت عملی نہیں ہے ہمارا لیڈر بانی پی ٹی آئی  عمران خان ہے بس،4 دن پہلے کہہ رہے ہیں کہ ایم این ایز پر ظلم ہوا ہے،بشری بی بی اور علیمہ خان کو سیاست میں آنا چاہیے،سیکرٹری اطلاعات کہتے ہیں کہ بشری بی بی کو سیاست میں نہیں آنا چاہیے۔ہمیشہ خاندان ہی برے وقت میں ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی حالات خراب سے خراب تر ہوگئے ہیں،آج ہم 517 ویں بار انسداد دہشتگری عدالت میں پیش ہوئے ہیں،کیا ہم سارے دہشت گرد ہیں ؟ اگر ہم دہشتگرد ہیں تو کیا پاکستان کے لوگ دہشتگردوں کو ووٹ دے رہے ہیں؟،پی ٹی آئی کا کوئی لیڈر اپنے کمرے سے نہیں نکلتا،آپ کے تمام کارکنان دھکے کھا رہے ہیں، وہ کمروں میں بیٹھے ہیں۔

فوادچودھری نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ 1970 کا جل لگا کر خود کا ڈان سمجھ رہے ہیں، سلمان اکرم راجہ کہہ رہے ہیں کارکنان گرفتار ہوں لیڈرشپ تو گرفتار نہیں ہو سکتی،لوگوں کے پرچے ہو کر ان کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے،یہ سارے جیل لگا کر کافی پی کر کہتے ہیں تم فلاں جگہ آ جاؤ۔

انہوں نے کہا کہ میرے سارے خاندان کا نام ای سی ایل پر ہے، ان ساروں  کے مزے لگے ہوئے ہیں،ان کے پاس بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے نکالنے کی کوئی حکمت عملی نہیں ہے، بچوں جیسے لوگوں کے ہاتھ میں پارٹی ہے،میں بشری بی بی اور علیمہ خان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سیاست میں آئیں، سیاست میں آ کر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے نکالنے کی حکمت عملی بنائیں۔

فوادچودھری نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کہہ رہی ہے کہ 2 سینئر جج استعفیٰ دیں، کیوں دیں وہ استعفیٰ ؟۔یہ ججز کو ڈرانے کی کوشش کی جاری رہی ہےکہ اگر آپ نہ مانے تو ہم 27 ویں ترمیم لے  کے آئیں گے۔

Watch Live Public News