ویب ڈیسک: آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جبکہ کپتان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی 20 انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کی رپورٹ مطابق پرتھ میں بھارت کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے میچ کی تیاری کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کے کچھ ارکان سیریز میں شرکت نہیں کریں گے۔
اس کے علاوہ، ٹی 20 اسکواڈ میں شامل وہ کھلاڑی جسے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے منتخب کیا گیا ہے، وہ ہوبارٹ میں آخری میچ کے بعد ٹیم کو جوائن کرلے گا۔
چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے اس گروپ نے ٹی20 کرکٹ میں آسٹریلیا کی پہلے بھی نمائندگی کی ہے لہٰذا ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اس سیریز کے دوران اپنے تجربے میں اضافہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ زیویئر، سپینسر اور ناتھن کا قومی ٹیم میں واپس آنا حوصلہ افزا ہے اور یہ ان کے لیے ایک اور موقع ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں، جیسا کہ وہ ماضی میں کر چکے ہیں۔
آسٹریلوی ٹی 20 اسکواڈ
آسٹریلوی ٹی 20 اسکواڈ میں شان ایبٹ، زیویئر بارٹلیٹ، کوپر کونولی، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس ، جیک فریزر میک گرک، ایرون ہارڈی، جوش انگلیس، سپینسر جانسن، گلین میکسویل، میتھیو شارٹ ، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 3 ون انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کیا تھا۔