عمران خان،بشریٰ بی بی کیخلاف190ملین پاؤنڈریفرنس سماعت کیلئےمقرر

عمران خان،بشریٰ بی بی کیخلاف190ملین پاؤنڈریفرنس سماعت کیلئےمقرر
کیپشن: عمران خان،بشریٰ بی بی کیخلاف190ملین پاؤنڈریفرنس سماعت کیلئےمقرر

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بریت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ کل (29 اکتوبر) کو سماعت کرے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بریت کی درخواستوں پر گزشتہ سماعت 2 اکتوبر کو ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ 18 اکتوبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی کازلسٹ منسوخ کر دی تھی۔

9 اکتوبر کو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی طبیعت ناسازی کے باعث سماعت نہیں ہو سکی تھی۔

12 ستمبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں درخواست بریت مسترد کردی تھی۔

16 ستمبر کو سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے احتساب عدالت کا 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں درخواست بریت مسترد کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

ادھر  19 ستمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا تھا۔

7 اکتوبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی تھی۔

Watch Live Public News