فیصل چودھری اورسلمان اکرم راجہ کی صلح کس نے کروائی؟بڑانام سامنے آگیا

فیصل چودھری اورسلمان اکرم راجہ کی صلح کس نے کروائی؟بڑانام سامنے آگیا
کیپشن: فیصل چودھری اورسلمان اکرم راجہ کی صلح کس نے کروائی؟بڑانام سامنے آگیا

ویب ڈیسک:بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے فیصل چودھری اور   سلمان اکرم راجہ کی صلح صفائی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور فیصل چودھری کے مابین صلح صفائی کروائی، فیصل چودھری کو دوبارہ بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں شامل کرلیا گیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فیصل چودھری کمرہ عدالت میں کافی دیر گلے مل کے گفتگو کرتے رہے، عمران خان نے فیصل چودھری کو پارٹی پالیسی کے مطابق چلنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے فیصل چودھری کے ذریعے فواد چودھری کو بھی پیغام بھجوایا،بانی پی ٹی آئی نے فیصل چودھری کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری سے کہیں لیڈر شپ اور پارٹی کے خلاف بیان بازی سے باز رہیں، سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی سے فیصل چودھری کو لیگل ٹیم سے نکالنے کی سفارش کی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کو بھی معاملات ٹھیک کرنے کی ہدایت کی، فیصل چودھری اور سلمان اکرم راجہ کے مابین صلح صفائی کے وقت بیرسٹر علی ظفر بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ  فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی لیگل ٹیم سے باضابطہ طور پر نکال دیا گیا تھا۔

شیخ وقاص اکرم نے بیرسٹر گوہر بیان کی تائیدکرتے ہوئے کہاتھاکہ پی ٹی آئی لیڈر شپ فیصل چوہدری کے معاملے پر سیکرٹری جنرل کے ساتھ کھڑی ہے،پی ٹی آئی لیڈر شپ سلمان اکرم راجہ کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے۔ 

Watch Live Public News