(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کل ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ اور عاصمہ جہانگیر گروپ کے رؤف عطاء صدارت کے امیدوار ہیں۔
مجموعی طور پر 4021 وکلاء حق رائے دیہی کا استعمال کریں گے ۔ اسلام آباد میں 769ووٹرز سپریم کورٹ میں قائم پولنگ سٹیشن میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔
بلوچستان رجسٹری میں 263، خیبرپختونخوا میں 517 ووٹرز حق رائے دیہی استعمال کریں گے۔
لاہور میں سب سے زیادہ 1404، ملتان میں 274 وکلاء ووٹ کاسٹ کریں گے، بہاولپور میں 111، سندھ میں 683 وکلاء ووٹ کاسٹ کریں گے۔