(ویب ڈیسک ) درخواست میں سپریم کورٹ سے مقدمہ کو نومبر کے دوسرے ہفتے میں مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 13 دسمبر 2023 کو مقدمہ کو جنوری میں مقرر کرنے کا حکم دیا گیا تھا، دسمبر سے آج تک کیس مقرر نہیں ہوا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 103 سویلینز کے مقدمات زیر التواء کیس کی وجہ سے فائنل نہیں ہو رہے، آئین کا آرٹیکل 9 شہریوں کی آزادی کے حقوق یقینی بناتا ہے، 103 ملزمان جرم ثابت ہوئے بغیر زیر حراست ہیں۔