ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کے امکان کو مسترد کردیا۔
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم نہ زیرغور ہے نہ ہی حکومتی سطح پر ایسی کوئی بات سامنے آئی ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی چار، پانچ دھڑوں میں منقسم ہے، ان کے ماضی کے احتجاج کی کال بھی ناکام ہوئیں، اس بار بھی ہم ان کی احتجاج کی کال پر پرُسکون ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئینی اور قانونی طریقے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی تقرری ہوئی، چاہتے ہیں ملک میں قانون کی حکمرانی ہو، 27ویں ترمیم کےحوالے سے میں نے میڈیا پر ہی خبریں سنی ہیں، قانونی اصلاحات کے بہت سے پہلو ہیں جو زیر غور آسکتے ہیں۔
دوسری جانب آج چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو تاریخی قرار دیتے ہوئے 27 ویں آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔