ویب ڈیسک: ترکیہ میں 6.1 شدت کے زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبہ بالیکسیر کے قصبے سندرگی میں تھا۔ اس کی گہرائی 6 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلے کے جھٹکے استنبول، بورصہ، مانیسا اور ازمیر سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے۔
واضح رہے کہ رواں سال اگست میں بھی اسی علاقے میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔