حکومت نے اردو میڈیم درسی کتب کی غیر قانونی اشاعت اور فروخت پر سخت نوٹس لے لیا

حکومت نے اردو میڈیم درسی کتب کی غیر قانونی اشاعت اور فروخت پر سخت نوٹس لے لیا
کیپشن: حکومت نے اردو میڈیم درسی کتب کی غیر قانونی اشاعت اور فروخت پر سخت نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک: حکومت نے اردو میڈیم درسی کتب کی غیر قانونی اشاعت اور فروخت پر سخت نوٹس لے لیا۔ محکمہ تعلیم نے تمام اضلاع کے سی ای اوز کو فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

حکومت کی جانب سے اردو میڈیم کتب کی دستیابی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں صرف انگلش میڈیم کی مفت کتابیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ مگر اطلاعات ہیں کہ کئی طلبہ غیر منظور شدہ اردو میڈیم درسی کتب استعمال کر رہے ہیں۔ غیر مجاز کتب کی اشاعت اور فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

محکمہ تعلیم نے سی ای اوز کو ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی طور پر پرنٹنگ اور فروخت میں ملوث افراد کی فوری نشاندہی کی جائے اور سات روز کے اندر تفصیلی رپورٹ جمع کرائی جائے۔ تمام اسکولوں سے طلبہ کی ترجیحات کی فہرست بھی طلب کر لی گئی ہے۔ تاکہ معلوم ہو سکے کتنے طلبہ انگلش میڈیم اور کتنے اردو میڈیم تعلیم کو ترجیح دیتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ انگلش میڈیم نصاب سے طلبہ کی زبان، فہم اور سمجھ بوجھ کی صلاحیت میں اضافہ ہو رہا ہے، جو مستقبل میں ان کی تعلیمی ترقی کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

Watch Live Public News