ویب ڈیسک: بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو نے شریاس ایئر کی انجری پر اپ ڈیٹ دے دی۔ کہا شریاس ایئر کے ساتھ ڈاکٹر ہے، وہ اب بات چیت بھی کر رہا ہے اور سب کو رپلائی بھی کر رہا ہے۔
سوریا کمار یادو نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے قبل پریس کانفرس میں شریاس ایئر کی انجری پر بات کی۔ شریاس ایئر کو آسٹریلیا کےخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں کیچ پکڑنے کے دوران انجری ہوئی۔ اندرونی بلیڈنگ کی وجہ سے شریاس ایئر کو آئی سی یو میں داخل کرنا پڑا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے دن جب پتہ چلا تو شریاس ایئر کو فون کیا، پھر پتہ چلا کہ اس کے پاس فون نہیں ہے تو فزیو کو فون کرکے خیریت دریافت کی۔ شریاس ایئر سے دو دنوں سے بات ہورہی ہے۔ اگر وہ بات کر رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ ٹھیک ہے اب۔ شریاس ایئر کے ساتھ ڈاکٹر ہے، وہ اب بات چیت بھی کر رہا ہے اور سب کو رپلائی بھی کر رہا ہے۔
بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ باہر سے دیکھ کر ایسا لگا کہ جب شریاس ایئر نے کیچ پکڑا تو سب نارمل تھا۔ وہاں موجود لوگوں نے کہا کہ جب اندر گئے تو پتہ چلا کہ نہیں اس پر دھیان دینا پڑے گا۔ جو بھی ہوا وہ بدقسمتی تھی، کھیل ہے ایسا ہوتا رہتا ہے اور وہ جلدی صحتیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کل سے شروع ہو رہی ہے۔