کابل انتظامیہ کےغیرمنطقی،ناجائزمشورےمذاکرات کےبےنتیجہ رہنے کاسبب بنے،ذرائع

کابل انتظامیہ کےغیرمنطقی،ناجائزمشورےمذاکرات کےبےنتیجہ رہنے کاسبب بنے،ذرائع
کیپشن: کابل انتظامیہ کےغیرمنطقی،ناجائزمشورےمذاکرات کےبےنتیجہ رہنے کاسبب بنے،ذرائع

ویب ڈیسک: استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے مذاکرات کا تیسرا راؤنڈ مکمل ہوگیا۔ تیسرے دن مذاکرات 18 گھنٹے تک جاری رہے۔ 

ذرائع کے مطابق 18 گھنٹوں کے دوران افغان طالبان کے وفد نے متعدد بار خوارج (TTP) اور دہشت گردی کے خلاف مصدقہ اور یقینی کارروائی کے منطقی اور جائزپاکستان کے مطالبے سے اتفاق کیا۔ میزبانوں  کی موجودگی میں بھی افغان وفد نے اس مرکزی مسئلے کو تسلیم کیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر مرتبہ کابل سے ملنے والی ہدایات کے باعث افغان طالبان کے وفد کا مؤقف بدل جاتا۔ مذاکرات کے دوران کابل سے ملنے والے غیر منطقی اور نا جائز مشورے ہی بات چیت کے بے نتیجہ رہنے کے ذمہ دار ہیں۔ تاہم پاکستان اور میزبان انتہائی مدبرانہ اور سنجیدہ طریقے سے اب بھی ان پیچیدہ معاملات کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ 

ذرائع نے بتایا کہ اب بھی ایک آخری کوشش جاری ہے کہ  باوجود طالبان کی ہٹ دھرمی کسی طرح اس معاملے کو منطق اور بات چیت سے حل کر لیا جائے اور مذاکرات ایک آخری دور کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

Watch Live Public News