(ویب ڈیسک ) توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ کردی گئی ہے۔ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں مقرر تھی۔ سماعت منسوخی کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو آگاہ کردیا گیا۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی نئی تاریخ کل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں شہادتیں مکمل ہو چکی ہیں ۔