ویب ڈیسک:محکمہ اسپیشل ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے اسپیشل ایجوکیشن اداروں کے لیے ہفتہ وار چھٹی کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے، خصوصی طلبہ کے سکولز اور ٹریننگ سینٹرز ہفتہ اور اتوار دونوں دن بند رہیں گے۔
محکمہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں خصوصی طلبہ کے لیے قائم تعلیمی ادارے اور تربیتی مراکز ہر ہفتے دو روز بند رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا مقصد طلبہ اور عملے دونوں کی صحت کو متوازن رکھنا اور امتحانات کی تیاری کا وقت فراہم کرنا تاکہ طلبہ اچھے مارکس حاصل کریں، تعلیمی معیار بہتر ہو۔
محکمہ اسپیشل ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو نوٹی فکیشن کی کاپیاں بھیج دی ہیں تاکہ فیصلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
نیا شیڈول آئندہ ہفتے سے نافذالعمل ہوگا، جس کے بعد اسپیشل ایجوکیشن کے ادارے ہفتے میں پانچ دن کھلے رہیں گے،( یعنی پیر سے جمعہ تک)