پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،28ستمبر2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،28ستمبر2021
پہلےسال بلدیاتی انتخابات نہ کراناپی ٹی آئی حکومت کی غلطی تھی،فواد چودھری کاکہنا ہے کہ وزیراعظم مضبوط لوکل گورنمنٹ پر یقین رکھتے ہیں، 18 ویں ترمیم کےبعدتمام اختیارات صوبوں کو منتقل ہو چکے ہیں ،اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کےمسائل کیسےحل کیے جاسکتے ہیں،سندھ حکومت کراچی میں ایک روپیہ خرچ نہیں کر رہی ایسٹ ریکوری یونٹ کےشواہد پر برطانیہ، پاکستان اور یو اے ای میں تفتیش کی گئی،ن لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس، شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ فیک نیوزکارونارونے والے فیک شواہد دے کر ملک کو بدنام کر رہے ہیں،احسن اقبال کہتے ہیں مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، حکومت نے برطانیہ کو جھوٹ کے پلندے دیئے،رانا ثنا اللہ نے کہا ہمارے خلاف بننے والے تمام کیسز جھوٹ پر مبنی ہیں کل سےن لیگ جھوٹی خبر پر بھنگڑے ڈال رہی ہے،شہبازگل کا کہنا ہے کہ لندن میں شہباز شریف کے خلاف کوئی کیس نہیں تھا،این سی اے نے مشکوک ٹرانزکشن پر سلمان شہباز کے اکاؤنٹ منجمد کیے،شہباز شریف نے 25 ارب کا غبن کیا ہےابھی اس کی رسیدیں دینا باقی ہیں شہباز شریف کی بریت کادعویٰ غلط ہے،لندن میں مقدمہ شہبازشریف نہیں بلکہ سلمان شہبازکےخلاف تھا،مشیرداخلہ واحتساب شہزاد اکبرکاکہناہےکہ برطانوی عدالت کےفیصلےمیں شہبازشریف کانام تک نہیں ہے،ایسٹ فریزنگ آرڈرختم ہونےسےبری ہونےکاتاثردیاگیا، پاکستان میں شہباز شریف کےخلاف ٹی ٹی والاکیس بہت مضبوط ہے

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔