اسلام آباد (پبلک نیوز) عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا۔ ایل پی جی کی قیمت میں پورے 20 روپے فی اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت ایل پی جی کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو گئی۔ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کیا۔ گھریلو سلنڈر 236روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 908روپے کااضافہ ہو گیا۔ ایل پی جی175روپے فی کلو سے بڑھ کر 195روپے فی کلو ہوگئی۔ گھریلو سلنڈر2060سے بڑھ کر 2300 کا ہوگیا۔ کمرشل سلنڈر 7925روپے سے بڑھ کر8853 روپے ہو گیا۔ گلگت بلتستان اورپہاڑی علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت 225روپے فی کلو ہو گئی۔ گلگت بلتستان اورپہاڑی علاقوں میں گھریلو سلنڈر 2655روپے کا گیا۔ کمر شل سلنڈر 10215روپے میں دستیاب ہو گا۔ اکتوبر میں ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔