شہباز شریف اور آرمی چیف کی محمد بن سلمان کو مبارکباد

شہباز شریف اور آرمی چیف کی محمد بن سلمان کو مبارکباد
شہباز شریف اور آرمی چیف نےسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر محمد بن سلمان کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی اور ان کو وزیراعظم بننے پر مبار کباد پیش کی۔ شہباز شریف نے محمد بن سلمان کے لیے عربی میں تہنیتی پیغام لکھا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ مملکت سعودی عرب کا وزیراعظم مقرر ہونے پر میں اپنے بھائی محمد بن سلمان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے محمد بن سلمان کی کامیابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ برادر اسلامی ملک حرمین الشریفین کے کسٹوڈین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں مزید ترقی کرے گا۔ دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے شہزاد خالد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیر دفاع بننے پر بھی مبارکباد دی، آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنی تاریخی برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔