ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے بعد بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے خلاف بھی ایکشن لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے بھارتی کھلاڑی کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔
اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ ارشدیپ نے 21 ستمبر کو میچ کے اختتام پر انتہائی نازیبا اشارے کیے۔ انہوں نے تماشائیوں کو غیر اخلاقی اشارے کیے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ نے غیر اخلاقی اشارے کرکے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ بھارتی فاسٹ بولر کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل پی سی بی نے بھارتی کپتان سوریا کمار کے خلاف آئی سی سی کو خط لکھا تھا۔