ناصر حسین شاہ کا حارث رؤف پر عائد جرمانہ اپنی جیب سے ادا کرنے کا اعلان

ناصر حسین شاہ کا حارث رؤف پر عائد جرمانہ اپنی جیب سے ادا کرنے کا اعلان
کیپشن: ناصر حسین شاہ کا حارث رؤف پر عائد جرمانہ اپنی جیب سے ادا کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے قومی کرکٹر حارث رؤف پر عائد جرمانہ اپنی جیب سے ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز بہادر ہیں، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

حارث رؤف نے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں 0-6 کا عندیہ دیا تھا۔ جبکہ صاحبزادہ فرحان نے اپنی ففٹی کے جشن پر بلے کو بندوق کی طرح لہرایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کی پیشی کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی کرکٹر حارث رؤف پر جرمانہ عائد کیا، انہیں اشارے کرنے پر تنبیہ بھی کی گئی۔

اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان کو صرف وارننگ دے کر رخصت کیا گیا، کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے دونوں پاکستانی کھلاڑیوں کو لیول ون جرم کا مرتکب قرار دیا۔

Watch Live Public News